ٹریفک پولیس جہلم نے جی ٹی روڈ پر واقع پیدل اور موٹر سائیکل سواروں کی غیر قانونی گزرگاہ/راستے بند کر دیئے

0

جہلم: کیپٹن سید حماد عابد ڈسٹرکٹ پولیس افیسر جہلم کی ہدایت پر ٹریفک پولیس جہلم نے جی ٹی روڈ پر واقع پیدل اور موٹر سائیکل سواروں کی غیر قانونی گزرگاہ/راستہ کو بند کر دیا۔

دو دن قبل اسی غیر قانونی گزرگاہ/راستہ سے ایک شخص پیدل موٹرسائیکل کو لیکر گزرتے ہوئے تیز رفتار کار سے ٹکرایا جس کو وجہ سے حادثہ پیش آیا اور ایک قیمتی انسانی جان کا ضیاع ہوا جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے۔

اس حادثہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ضلع جہلم میں جی ٹی روڈ پر تمام غیر قانونی گزرگاہوں کو بند کرنے کے متعلق مراسلہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو جاری کر دیا۔

ڈی پی او جہلم نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ جی ٹی روڈ پر پیدل سفر کرنے والے اور موٹرسائیکل سوار صرف مختص کیے گئے راستوں(پل اور انڈر پاس) کا استعمال کریں عوام اور والدین نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سراہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.