جہلم

دہائیوں پرانا جہلم ریلوے اسٹیشن سابقہ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار

جہلم: دہائیوں پرانا جہلم ریلوے اسٹیشن سابقہ حکومت کی عدم توجہی کی وجہ سے زبوں حالی کا شکار ،ریلوے کی آبادکاری کے دور میں اسٹیشن کو ایک خاص اہمیت حاصل تھی ، پاکستان بھر کے ہر شہر میں جانے کیلئے مسافر گاڑی یہاں سے چھوٹتی تھی۔

مسافت کی غرض کے بغیر ہی لوگ اپنا زیادہ تر وقت اسٹیشن پر بسر کرتے تھے ،اسٹیشن اور کمروں کی صفائی ستھرائی کو بھی خاص اہمیت دی جاتی تھی ۔

حکومت کی عدم توجہی سے جہاں ریلوے کا سارا نظام خراب ہو چکا ہے وہاں جہلم ریلوے اسٹیشن کا بھی کوئی پرسان حال نہیں، مسافروں کے لئے پینے کا صاف پانی نایاب ہوچکا ہے ، اسٹیشن پر گندگی کے ڈھیر اور چوری کی وارداتوں میں روز بروز اضافہ ہو رہاہے ، سیکورٹی کا نظام بھی درہم برہم ہوچکاہے۔

شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اس صورتحال پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button