تھانہ للِہ کے ایریا میں چوری کی 2 وارداتیں، مقدمات درج کرلئے گئے

0

پنڈدادنخان: اکرام عباس تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم نے تھانہ للِہ میں مقد مہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیاکہ مغرب کے بعداپنی بھٹی کو تالا لگا کر گھر چلا گیا۔حسب معمول اگلے دن بوقت 8بجے دن بھٹی پر آیا تو دیکھاکہ کمرے کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے ۔

پڑتال سامان کرنے پڑ ایک بیٹری، سولر پلیٹ، کنٹرولر، کیلوکلیٹر ٹوٹل مالیتی 27000/-روپے غائب تھا۔ جو کوئی نامعلوم چور چوری کرکے لے گئے ہیں۔میں سب حالات وقعات بتلانے دیہہ کی طرف جارہا تھا کہ راستے پر محمد خالد ولد غلام جیلانی سکنہ کندوال ملاقی ہوا جس نے بتلایا کہ نامعلوم چور اس کی بھٹی کے کمرے سے پمپ پیٹر، واٹرکولرسٹینڈ ٹوٹل مالیتی 42000/-روپے چوری کرکے لے گئے ہیں، قانونی کارروائی کی جائے۔

تھانہ للِہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے چوری کی ایک اور واردات میں چورگھر سے 4لیڈیز انگوٹھیاں ، 1لاکٹ، بٹن، نقد رقم مبلغ 44000/-روپے، شناختی کارڈ، ATMکارڈ، ہینڈپرس ٹوٹل مالیتی 250000/-روپے غائب تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.