پنڈدادنخان

والد کی وصیت رحم دل بیٹوں نے پوری کر دی، 166 کنال زر خرید زرعی رقبہ رشتہ داروں کے حوالے کر دیا

پنڈدادنخان (نور چغتائی) والد کی وصیت رحم دل بیٹوں نے پوری کر دی ، 166 کنال زر خرید زرعی رقبہ رشتہ داروں کے حوالے کر دیا، اہل علاقہ کا خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق للِہ کی نامور سماجی شخصیت الحاج کپٹن سرسہ خان (مرحوم) کے بیٹوں برگیڈیئر(ر) چوہدری امیر حمزہ، پروفیسر ڈاکٹر حاجی محمد ایوب اورچوہدری حاجی علی حیدر نے والد مرحوم کی وصیت کے مطابق 166 کنال زر خرید زرعی رقبہ موضع جیٹھل تحصیل پنڈدادنخان میں غریب رشتہ داروں کو واپس حوالے کر دیا۔

برگیڈیئر(ر) چوہدری امیر حمزہ کے مطابق 25 سال قبل یہ زرعی رقبہ دین محمد سے خریدا گیا جس کا نصف 63 کنال پہلے ہی مرحوم دین محمد کے ورثاء کے حوالے کر دیا اورباقی 63 کنال رقبہ علاقے کے معززین کی موجودگی میں لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔

اس عظیم کار خیر پراہل علاقہ نے مرحوم سرسہ خان اور ان کی فیملی کو بھرپور سراہا، اس صلہ رحمی کی عظیم مثال جو اس سے پہلے للِہ شریف میں کہیں نہیں ملتی۔ تقریب میں چوہدری نذر حسین،سید منشا عباس بخاری ،امریکہ سے آئے ہوئے مظہر چغتائی، امان اللہ خان چغتائی، احسان اللہ عثمان، جواد حسین چغتائی،شوشل میڈیا کے حافظ اطہر عثمان اور معزین علاقہ نے بھر پور شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button