جلالپور شریفاہم خبریں

جلالپور شریف پولیس نے 2 چوروں کو پکڑ لیا، ملزمان سے نقدی اور مال مسروقہ برآمد

جلالپورشریف: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پرجلالپور شریف پولیس نے 2 چوروں کو پکڑ لیا، پولیس نے ملزمان سے نقدی اور مال مسروقہ برآمد کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر جہلم پولیس تھانہ جلالپور شریف نے ون ڈالر شاپ جلالپور شریف کے عقبی حصہ پر واقع ایگزاسٹ فین کے سوراخ سے چوری کرنے والے 2 چوروں محمد حسنین ولد خوشی محمد اور تنویر حسین ولد متعلی خان سکنائے جلالپور شریف کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ۔

پولیس نے چوروں سے چرائی گئی رقم اور مال مسروقہ مالیتی 2لاکھ روپے کا برآمد کر لیا، ملزمان پابند سلاسل ، مزید تفتیش جاری ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی کاوشوں کو سراہا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button