کھیوڑہاہم خبریں

کھیوڑہ کے رہائشی سندھ رینجر کے انسپکٹر کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا

کھیوڑہ( راجہ فیاض الحسن سے) کھیوڑہ کا رہائشی انسپکٹر راجہ زاہد حسین پیدل سڑک پار کر رہا تھا کہ تیز رفتار نا معلوم گاڑی نے کچل دیا ۔ جس کے نتیجہ میں زاہد حسین موقع پر ہی شہید ہو گیا۔

مرحوم سندھ رینجر میں ملازمت کر رہا تھا اور انسپکٹر کے عہدہ پر فائز تھاجو عید کی چھٹیاں گزارنے گھر آیا تھا اور صبح اس کی واپسی تھی۔ محلہ کریم پورہ کے جنجوعہ مکڑاچھ برادری کے جواں سال رہائشی کی اچانک اور المناک موت نے علاقہ کو سوگوار کر دیا ہے۔

انسپکٹر کوپورے سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button