جہلم

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم کا جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

جہلم: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام شبیرحسین گل نے نوید اقبال تارڑ جوڈیشل مجسٹریٹ دفعہ30ضلع جہلم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔
سپرٹنڈنٹ جیل محمد منشاء سندھو اور ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جیل مظہر اقبال کے ہمراہ انہوں نے جیل کے کچن میں اسیران کو دی جانیوالی خوراک کو چیک کیا جبکہ انہوں نے خواتین وارڈ،بچہ وارڈ،ہسپتال، میڈیکل سٹور کے ساتھ ساتھ قیدیوں کی بیرکوں کا معائنہ کیا انہوں نے قیدیوں سے جیل کے اندردی جانیوالی سہولیات کے بارے میں تفصیلی دریافت کیا اور ان سے مقدمات کے بارے میں پوچھا۔
انہوں نے قیدیوں کو دی جانیوالی صحت، تعلیم اور معیاری کھانا دینے پر جیل انتظامیہ کی کوشش کو سراہا۔اس موقع پر چند قیدیوں نے انہیں اپنے مقدمات کے متعلق درخواستیں دیں جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے معمولی مقدمات میں ملوث قیدیوں کی ضمانت کی درخواستیں بھجوانے کا حکم دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اپنے مشاہدات میں جیل انتظامیہ کے قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے کیے گئے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button