ڈومیلی کے علاقہ میں قتل ہونے والے 6 سالہ بچے کی تفتیش کا دائرہ وسیع، متعدد افراد تفتیش میں شامل

0

ڈومیلی کے نواحی علاقہ میں قتل ہونیوالے 6سالہ بچے ارباز کی تفتیش کا دائرہ وسیع ،پولیس نے متعددلوگوں کو تفتیش میں شامل کر لیا ، پولیس کے مطابق 25 دسمبر شام تک ملزم کا نام سامنے آ جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈومیلی کی حدود کوٹلی بہرام میں ایک افسوس ناک واقع پیش آیا تھا جس میں گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے 6سالہ بچہ ارباز نامعلوم سمت سے آنے والی گولی گلے میں لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا ،جس پر پولیس نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

پولیس نے بچے کے قتل کی تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے شک کی بناہ پر متعدد لوگوں کو تفتیش میں شامل کیا ہے جس میں محمد ثقلین ،احمد اور انعام سمیت دیگر افراد شامل ہیں ،پولیس نے بتایا کہ ملزمان تک پہنچ چکے ہیں 25 دسمبر کی شام تک ملزم کا نام سامنے آ جائے گا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.