دینہاہم خبریں

دینہ میں نوسرباز خواتین کا گروہ متحرک، درجن کے قریب نوسرباز خواتین شہری کے گھر کا صفایا کر گئیں

دینہ میں نو سر باز خواتین کا گروہ متحرک ، دن دیہاڑے 12 کے قریب نو سر باز خواتین گھر میں داخل ہو گئیں اور گانے بجانے کے چکر میں گھر والوں کو باتوں میں لگا کر نقدی، جیو لری اور دیگر سامان لو ٹ کر لے گئیں، واپس جانے پر گھر والوں نے دیکھا کہ صندوق کا لا ک ٹو ٹا ہوا تھا، نقدی اور دیگر اشیا ء غائب تھیں ، پو لیس سٹی چو کی دینہ نے رپو رٹ درج کر لی ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں بڑھنے لگیں ، گزشتہ روز دن دیہاڑے ڈو میلی محلہ دینہ میں 12 کے قریب نو سر باز خواتین محمود ولد مہدی حسین شاہ کے گھر داخل ہو گئیں اور داخل ہو تے ہی گھر والوں سے بچے کی پیدائش کا بہانہ بنا کر پیسے مانگنے لگیں اور گانے بجانے کے چکر میں گھر والوں کو با توں میں لگا لیا۔

چند نوسرباز خواتین کمرے میں داخل ہو گئیں اور کمرے میں پڑے صندو ق کا کنڈا تو ڑ کر 50ہزار رو پے کی نقدی ، آرٹیفیشل جیو لری او ر دیگر سامان لے اُڑیں اور بڑی صفائی کے ساتھ فرار ہو نے میں کا میا ب ہو گئیں ، متا ثرہ شخص محمود شاہ کی درخواست پر پو لیس سٹی چو کی دینہ نے رپو رٹ درج کر لی اور خواتین کے گرو ہ کی تلا ش شروع کر دی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button