جہلم

جہلم شہر میں درجنوں مقامات پر واٹر سپلائی لائنیں پھٹ جانے سے ہزاروں لیٹر پانی ضائع ہو نے لگا

جہلم: شہر میں درجنوں مقامات پر واٹر سپلائی لائنیں پھٹ جانے سے ہزاروں لیٹر پانی ضائع ہو نے لگا، شہریوں کی شکایات پر میونسپل کارپوریشن خاموش، ہماری پاس سامان اور عملہ ہی نہیں ہے مرمت کیسے کریں۔ انچارج پلمبر محمد زبیر

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر میں سرکاری واٹر سپلائی سکیموں کیلئے بچھائے جانے والے پائپ درجنوں مقامات پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ سے روزانہ صبح اور شام کے اوقات میں سرکاری موٹریں چلنے پر ہزاروں لیٹر پانی سڑکوں اور گلیوں میں بہتا رہتا ہے جس سے نہ صرف آمد ورفت میں پریشانی کا سامنا ہو تا ہے بلکہ سڑکیں اور گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار بھی ہو رہی ہیں۔

اس حوالے سے میونسپل کارپوریشن دفتر میں کئی مرتبہ شکایات درج کروانے کے باوجود کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا۔ انچارج پلمبر محمد زبیر کا کہنا ہے کہ لائنوں کی مرمت کیلئے ہمارے پاس نہ عملہ ہے نہ سامان ہے ، کھدائی کے لئے بھی لیبر نہیں ہے ہم اپنی طرف سے جتنی مرمت ہو سکتی ہے کر دیتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button