دینہ کا نوجوان روہتاس روڈ جہلم پر ٹریفک کے خوفناک حادثے میں جاں بحق

0

دینہ کا رہائشی نوجوان جہلم میں روہتاس روڈ پر ٹریفک کے خوفناک حادثے میں جاں بحق، ریسکیو 1122 نے نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا، نوجوان سپرد خاک۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محلہ اقبال ٹاؤن دینہ کارہائشی علی عون بٹ ولد محمدزمان جس کی عمر 17سال تھی موٹر سائیکل پر سوار کہیں جا رہا تھا کہ روہتاس روڈ پر ٹرک سے جا ٹکرایا جس سے نوجوان علی عون بٹ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

نوجوان کی میت گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ،جاں بحق ہونیوالا نوجوان علی عون عثمان بٹ ،زین بٹ اور باقر بٹ کابھائی تھا ،نوجوان کی نماز جنازہ دن 11بجے ادا کر دی گئی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.