گورنر پنجاب چوہدری سرور سے چوہدری عابد اشرف جوتانہ کی ملاقات، پنڈدادنخان کے مسائل پر بات چیت

0

پنڈدادنخان: گورنر پنجاب چوہدری سرور سے تحصیل پنڈدادنخان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری عابد اشرف جوتانہ اور چوہدری طیب نذیر کی گورنر ہاؤس لاہور میں اہم ملاقات، پنڈدادنخان کے مسائل پر بات چیت کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل پنڈدادنخان کی معروف سیاسی و سماجی شخصیات چوہدری عابد اشرف جوتانہ اور چوہدری طیب نذیرنے گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کے دوران تحصیل پنڈدادنخان کے مسائل پر بات چیت کی۔

انہوں نے گورنر پنجاب سے علاقے کے مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری تحصیل پنڈدادنخان سب تحصیلوں سے پسماندہ تحصیل ہے اور مسائل بنیادی مسائل سے بری طرح دوچار ہے اور ہماری تحصیل کی عوام 30-35 سالوں سے ترقیاتی کاموں سے محروم ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تحصیل پنڈدادنخان کی عوام نے اپنے علاقے کی محرومیاں دیکھتے ہوئے اور یہ سوچ بچار کرکے جنرل الیکشن میں پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر بھاری الیکشن جتوایا اور امید کی کہ شاید اب ہماری تحصیل کی محرومیاں دور ہوں اور علاقے کی تعمیر و ترقی کا ایک نیا سفر جاری ہو مگر ابھی تک ہماری تحصیل میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے چوہدری عابد اشرف جوتانہ اور چوہدری طیب نذیر کو مکمل طور پر یقین دلایا کہ انشاء اللہ اب وہ وقت دور نہیں موجودہ حکومت پسماندہ تحصیلوں میں تعمیر و ترقی کے سفر پر جلد ہی عمل درآمد کریں گی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.