جہلم

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 7ملزمان منشیات اور پتنگوں سمیت گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 7ملزمان منشیات اور پتنگوں سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق محمد ارشاد ASIتھانہ سول لائن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم یار محمد ولد عبدل محمد خان ساکن ضلع سیالکوٹ سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

شعیب اصغرSIتھانہ سول لائن کارروائی کرتے ہوئے ملزم ظفر محمود ولد غضنفر علی ساکن بگا سے 120گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

حسن رضا SIانچارج چوکی کھیوڑہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ساجد علی ولد طالب حسین ساکن محلہ اعجاز کالونی جوہر آباد تحصیل و ضلع خوشاب سے 10لیٹر شراب برآمدکر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

محمد بابر ASIتھانہ سوہاوہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم واجد حسین ولد صادق حسین ساکن ڈھوک امب سے ریپٹر گن 12بور معہ 8روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

نعیم شہزاد T/ASIتھانہ سٹی نے ملزم ساجد محمود لد ظفر قریشی ساکن مشین محلہ نمبر 1جہلم کو بحالت نشہ شراب ، بعداز نتیجہ ڈاکٹری گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

احسان عباس SIانچارج چوکی سٹی دینہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عمیر ارشد ولد ارشد ساکن محلہ ڈومیلی دینہ سے 160عدد پتنگیں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

خالد محمودASIتھانہ سٹی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد قاسم ولد سلطان ساکن محلہ چوہدریاں جادہ جہلم سے 26عدد پتنگیں اور 8عدد ڈوریں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button