جہلماہم خبریں

حفیظ شیخ کو شکست ملنا دراصل وزیر اعظم کی شکست ہے۔ چوہدری تسنیم ناصر، اشرف چغتائی

جہلم: ہم سید یوسف رضا گیلانی کی سینٹ الیکشن میں شاندار کامیابی پر جشن منا رہے ہیں۔ انشاء اللہ بہت جلد اس سلیکٹیڈ حکومت کے خاتمے پر اسی طرح جشن منائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جہلم کے صدر چوہدری تسنیم ناصر نے جہلم میں پارٹی ورکروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اور آپی نااہلیوں اور ناکامیوں کا اعتراف کرے۔

پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اشرف چغتائی نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے جس اسلام باد کی سینٹ سے کامیاب ہوئے ہیں وہ وزیراعظم کے نامزد وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی سینٹ تھی جو کہ بڑی اہم سیٹ تھی۔ حفیظ شیخ کو اس سیٹ پر شکست ملنا دراصل وزیر اعظم کی شکست ہے۔ انہوں جس سے اعتماد کا ووٹ لیا سب کے سامنے ہے حالانکہ اعتماد د کا ووٹ اس وقت لیا جاتا ہے جب وزیر اعظم اعتماد کھو بیٹھتا ہے یہاں الٹ ہوا ہے۔

انہوں نے پارلیمنٹ کے باہر سابق وزیر اعظم، سابق وزیر داخلہ، سینٹ کے ممبران اور خواتین پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کے تشدد کی پرزور مذمت کی اور افسوس کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم نے اپنی پارلیمنٹ کے خطاب کے دوران ذکر تک نہیں کیا۔

تقریب سے سیکرٹری جنرل ضلع جہلم مرزا جہانگیر ایڈووکیٹ، ظہور عالم بٹ، چوہدری اصغر علی، قیصر محمودمہر، مرزا غفار، مرزا آفتاب، پیپلز پارٹی پنڈدادنخان کے راہنماؤں علامہ عبید، مجاہد اور عبیبہ شرافت کے علاوہ دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب میں کافی تعداد میں پارٹی کارکنوں اور پی ڈی ایم کی جماعتوں کے راہنما اور کارکن شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button