جہلم

سرسبز پاکستان ہماری منزل ہے، آنے والی نسلوں کو سرسبز و شاداب پاکستان کا تحفہ دیں گے۔ سدھیر احمد مغل

جہلم: سرسبز پاکستان ہماری منزل ہے، درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، آنے والی نسلوں کو سرسبز و شاداب پاکستان کا تحفہ دیں گے، ہر شخص اپنے حصے کا ایک درخت ضرور لگائے۔

ان خیالات کا اظہار ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کی انتظامیہ موجود تھی۔

سدھیر احمد مغل نے کہا کہ سرسبز پاکستان ہماری منزل ہے آنے والی نسلوں کو سرسبز و شاداب پاکستان کا تحفہ دیں گے، درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، ہر شخص کو اپنے حصے کا ایک درخت ضرور لگانا چاہیے۔

سب ڈویژنل فاریسٹ آفیسروقاص شاہ نے کہا کہ ہزاروں پودے لگانے کا ہدف مقررہ تاریخ تک پورا کریں گے۔ تمام سرکاری اداروں میں متعلقہ اداروں کے تعاون سے شجرکاری مہم بھرپور طریقے سے شروع کی جائے گی، شجر کاری مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ سمیت محکمہ جنگلات کے افسران و اہلکار وں کا بھرپور تعاون جاری رہے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button