دینہاہم خبریں

دینہ میں مٹی سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے 37 سالہ موٹرسائیکل سوار نوجوان کو کچل دیا، نوجوان جاں بحق

دینہ میں ٹریفک کا خوفناک حادثہ، مٹی سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار 37سالہ3بچوں کے باپ کو کچل کو کچل دیا، نوجوان موقع پر جاں بحق، ڈرائیور ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر موقع سے فرار، میت گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز امت رسول روڈ نیوہڈالی دینہ کے مقام پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ پیش آیا، گھر سے واپس دوکان پر جا نے والا موٹر سائیکل سوار 37سالہ3بچوں کا باپ مرزا عرفان ولد مرزا حبیب کومٹی سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نمبر ی GTA-7685 نے ریورس کرتے ہوئے کچل ڈالا۔

حادثہ اتنا شدید تھا کہ نوجوان مرزا عرفان کے جسم کانچلاحصہ بری طرح کچلاگیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ڈرائیور موقع سے ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر فرار ہو گیا، جاں بحق ہونے والانوجوان الحبیب فلور ملز روہتاس والوں کابیٹا تھا، میت گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا، مرحوم مرزا عرفان انتہائی ملنسار اور اچھی طبیعت کا مالک تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button