گورنمنٹ فضل عبد الغنی سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس جہلم کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد

0

جہلم: گورنمنٹ فضل عبد الغنی سپیشل ایجوکیشن کمپلیکس جہلم کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد ،تقریب کی مہمان خصوصی سابق آرمی چیف جنرل محمد ضیاء الحق کی دختر محترمہ زین ضیاء تھیں۔

دیگر مہمانان گرامی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سید مظہر حسین شاہ ،ڈسٹرکٹ آفیسر سپیشل ایجوکیشن ڈاکٹر فوزیہ خورشید ،محمد نوازوڑائچ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اور فوکل پرسن سپیشل ایجوکیشن جہلم سجاد اصغر شامل تھے۔

تقریب میں میزبانی کے فرائض چیئرمین عبدالغنی ویلفیئر ٹرسٹ و بانی ادارہ ہذا چوہدری فضل حسین،صحافتی و سماجی شخصیت چوہدری سہیل عزیز ،پرنسپل عبداللہ میموریل سکول چوہدری تاثیر محمود،ڈپٹی ڈائریکٹر عزیز اللہ خان سنبل نے سرانجام دیئے۔

اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچوں کے لیے علیحدہ عمارت کے قیام پر چوہدری فضل حسین، سرپرست جہلم پریس کلب چوہدری سہیل عزیز اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور اس عزم کااظہار کرتے ہیں کہ ہم سب ملکر خصوصی بچوں کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں صرف کر دیںگے۔

انہوں نے کہا کہ ان بچوں کی فلاح و بہبود ہمارا دینی فریضہ ہے،اگر معاشرے کے تمام طبقات اپنے حصے کا کردارادا کریں تو نہ بچے معاشرے کے مفید شہری بن سکتے ہیں اور ملکی تعمیر و ترقی میں نہایت کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں۔

تقریب کے دوران گورنمنٹ ڈیو سکول ،سلولرننگ ،سپیشل ایجوکیشن سنٹر دینہ اور کالاگجراں کے بچوں نے ٹیبلو ،ملی نغمے اور خاکے پیش کیے جسے ناظرین نے بہت سراہا،اور تمام اساتذہ اور سٹاف کی کارکردگی پر کھل کرداد دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.