دینہ

ملک سمیر اختر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی خدمات ضلع جہلم کی عوام کے لئے بے شمار ہیں۔ چوہدری محمد افضل

دینہ: ملک سمیر اختر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کی خدمات ضلع جہلم کی عوام کے لئے بے شمار ہیں اور عرصہ 10سال سے وکالت کے شعبہ میں اپنا نام بنائے ہوئے ہیں،وکالت سے ہٹ کر بھی ملک سمیر اختر ایڈوکیٹ فلاحی کاموں میں بھی پیش پیش ہیں۔

ان خیالات کا اظہار معروف شخصیت چوہدری محمد افضل بوڑا جنگل شریف نے ملاقات کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ ملک سمیر اختر عوام کے بہت سے کیس حل کروائے اور وہ عوام کی خدمت کے لئے شعبہ وکالت میں آئے اور بغیر لالچ حق اور سچ کا ساتھ دیا اور عرصہ سے اپناکام بخوبی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری محمد افضل نے اپنی قابلیت سے کئی لوگوں کو ان کا حق دلوایا ،ضلع جہلم کی عوام کو ان پر اعتماد ہے لوگ اپنے مسائل لے کر ان کے پاس آتی ہے جن کو انصاف دلوایا جاتا ہے ،ہم ایمانداری اور دیانتداری سے عوام کے لئے کام کرنے پر ان کے مشکور ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close