جہلم

معجزہ معراج النبی ﷺ اتنا حیران کن ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ سید عطاء اللہ شاہ بخاری

جہلم: معروف عالم دین سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے کہا ہے کہ معجزہ معراج النبی ﷺ اتنا حیران کن ہے کہ عقل دنگ رہ جاتی ہے ، آپﷺ کی زندگی ان گنت معجزات سے مزین ہے، ان معجزات میں معراج النبی ﷺ کا معجزہ عظیم تر ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار نویسوں کے وفد سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضورﷺ کو جسم اطہر سمیت معراج کرائی گئی اس عظیم معجزے کی آج ہم نے عرش کی بلندیوں کو جانے والے رسول پاک ﷺ کے راستے سے بھٹک کر غیر مسلموں کی غلامی قبول کرلی ہے ، ہم نبی کریم ﷺ کے اسوہ حسنہ پر عمل کرکے ہی ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معراج مصطفی ﷺ عروج ِ انسانیت کا بے مثل مظاہرہ ہے ، معجزات رسول میں اس معجزہ نے عظمتِ رسالت کودوام بخشا، براق کی سواری ، قبرِ موسیٰ ؑ کی زیارت ، انبیاء کرام ؑ کو مسجد اقصیٰ میں جماعت کرانا اور بے حجاب زیارت پروردگار کرنا رسول اعظم کو تمام رسولوں سے ممتاز بناتا ہے۔

سید عطاء اللہ شاہ بخاری نے کہا کہ ارکانِ اسلام میں نماز تحفہ معراج ہے جو تاقیات عروجِ محمدی کے ترانے الاپتارہے گا۔ انکارِ عظمتِ رسول کرنے والے سمجھ جائیں شانِ رسالت عقلِ انسانی سے وراء ہے ، عاشقانِ رسول تا حشر جشن معراج ومیلاد منا کر محبت رسول ﷺ کے چراغ انسانیت کے دلوں میں روشن کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ انسان کی تخلیق میں عبادات اور انسانیت کی خدمت رکھ کر رب کریم نے انسان میں مخلوقات میں افضل بنا دیا، مخلوق خدا کی خدمت میں انسانیت کی معراج کو پالینا ، غریب و مستحق افراد کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے والے افراد اور ادارے معاشرے اور افراد میں عزت و مرتبہ پالیتے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button