دینہ میں نامعلوم چور نماز کی ادائیگی کے لئے جانے والے شخص کا موٹر سائیکل لے اُڑے

0

دینہ: دینہ میں نامعلوم چور نماز کی ادائیگی کے لئے جانے والے شخص کا موٹر سائیکل لے اُڑے ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نور محلہ دینہ کا رہائشی عمران لطیف ولد محمد لطیف اپنے گھر کے باہر موٹر سائیکل کھڑ ا کر کے نماز کی ادائیگی کے لئے النور مسجد میں گیا تو پیچھے سے نامعلوم چور موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے موٹر سائیکل ہنڈا نمبری JMM-6008لے اُڑے۔

موٹر سائیکل مالک جب واپس آیا تو دیکھا کہ موٹرسائیکل غائب تھا ،پولیس تھانہ دینہ نے مقدمہ درج کر لیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.