جہلماہم خبریں

پاکستان بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی انسداد پولیو مہم بھرپور طریقے سے منائی گئی

جہلم: پاکستان بھر کی طرح ضلع جہلم میں بھی انسداد پولیو مہم بھرپور طریقے سے منائی گئی۔

ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر کی زیر صدارت انسداد پولیو مہم 29 مارچ تا 2 اپریل 2021 کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم اقبال نے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر کو بتایا کہ ضلع جہلم میں 5 سال سے کم عمر 191068 بچوں کو قطرے پلانے کا ٹارگٹ تھا جب کہ 206766 بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ پولیو108.2فیصد کوریج حاصل کی گئی ہے ۔ اسکے علاوہ 826 بچے جو کہ مہم کے دوران ضلع جہلم سے باہر گئے تھے ان تمام بچوں کی تفصیلات متعلقہ اضلاع کو بھجوا دی گئی ہے ۔اس کے علاوہ پولیو مہم میں 346 زیرو ڈوز بچے ریکارڈ کئے گئے ان تمام بچوں کو جلد حفاظتی قطرے پلائے جائیں گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button