کھیوڑہ

ضلع جہلم کی یوتھ کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ راجہ نعیم

کھیوڑہ: ضلع جہلم کی یوتھ کو ساتھ لے کر چلیں گے، عوام کی اکثریت پی ٹی آئی کی حکومت کی پالیسوں سے سخت نالاں ہے، تین سال کے دور میں غربت اور بے روزگاری میں کئی گنا اضافہ ہو گیا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) حمزہ لورز کے نائب صدر ضلع جہلم راجہ محمد نعیم نے جہلم اپڈیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ضلع جہلم کی یوتھ کو ساتھ لے کر چلیں گے اور مہنگائی بے روزگاری کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

راجہ محمد نعیم نے کہا کہ عوام کی اکثریت پی ٹی آئی کی حکومت کی پالیسوں سے سخت نالاں ہے اور وہ اس حکومت سے نجات چاہتے ہیں، تین سال کے دور میں غربت بے روزگاری میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے اور ملکی مسائل کے حل کے لئے کوئی کوشش نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم کی عوام پہلے بھی ن لیگ کے ساتھ تھے اور آج بھی میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button