پنڈدادنخاناہم خبریں

ڈنڈوت سیمنٹ فیکٹری کے سینکڑوں برطرف ملازمین کا فیکٹری گیٹ کے سامنے احتجاج

پنڈدادنخان: ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری کی بندش، مزدور سراپا احتجاج، ایم پی اے مہوش سلطانہ کا مظاہرین سے خطاب، سینکڑوں برطرف ملازمین کا فیکٹری گیٹ کے سامنے احتجاج، انتظامیہ نے گیٹ کو تالے لگا دیئے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔

ایم پی اے مہوش سلطانہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت کی مزدود کش پالیسی کی بھر پور مذمت کرتے ہیں، مزدورں کی برطرفی قابل مذمت ہے، حکومت کو چاہے کہ اس مسئلہ پر فوری نوٹس لئے۔

مہوش سلطانہ نے کہا کہ اس مسئلہ کو ہر سطح پر اجاگر کیا جائے گا، مزدورں کی اس جہدوجد میں ان کا بھرپور ساتھ دیں گے۔

یاد رہے کہ ڈنڈوٹ سیمنٹ فیکٹری 18 ماہ سے بند ہے اور نئی انتظامیہ نے سینکڑوں مزدورں کو برطرف کر دیا ہے، سینکڑوں مزدود فاقہ کشی پر مجبور ہیں، اس سلسلہ میں مزدور یونین کی طرف سے آج احتجاج کیا گیا، سینکڑوں مزدوروں نے فیکٹری گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ فیکٹری انتظامیہ نے مین گیٹ کو تالہ لگا دیا ہے۔

سول انتظامیہ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button