دینہ

دینہ میں لاک ڈاؤن پر تاجر برادری سراپا احتجاج

دینہ: دینہ میں لاک ڈاؤن پر تاجر برادری سراپا احتجاج، تاجروں کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے جو لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے ہم اس کو نامنظور کرتے ہیں عید سر پر ہے اور لاک ڈاون کر کے پنجاب حکومت ہمارے ساتھ سراسر زیادتی کر رہی ہے۔

تاجروں نے کہا کہ عید سے پہلے لاک ڈاؤن ختم کیا جائے تاکہ ہمارے لیے روزی روٹی کمانا آسان ہو اور ہمارے بچے بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں اگر یہ ہی حال رہا تو بجلی کے بل اور دکانوں کے کرایے ہم کیسے ادا کریں گے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ مین چوک میں تشریف تو لائیں لیکن شدید گرمی کے باعث اے سی والی گاڑی سے نیچے اترنا بھی گوارہ نہ کیا تاجروں کی بات تک نہ سنی اور تاجروں سے یہ کہہ کر روانہ ہو گئیں کہ آفس آجاؤ وہاں پر ہی بات ہو گی،جس پر تاجروں میں کافی غم و غصہ پایا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close