پنڈدادنخان میں واٹر سپلائی لائن گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے خراب، لوگ سیوریج کا پانی پینے پر مجبور

0

پنڈدادنخان: واٹر سپلائی لائن گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے خراب، لوگ سیوریج کا پانی پینے پر مجبور، محلہ پرانی تحصیل، محلہ پیر مصطفےٰ شاہ، محلہ بلوچوں والا کی واٹر سپلائی لائن گزشتہ ڈیڑھ ماہ ٹوٹی ہوئی ہے جس میں سیوریج کا پانی مکس ہو رہا ہے۔ مقامی انتظامیہ کو متعدد بار آگاہ کیا کوئی پرسان حال نہیں، ڈی سی جہلم سیف انوار جپہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

پنڈدادنخان کے تین محلوں کے سینکڑوں مکین سیوریج کا پانی پینے پر مجبور ہیں، اہل علاقہ نےبتایا کہا کہ محلہ پرانی تحصیل پیر مصطفےٰ شاہ کی مین چھ انچ کی واٹر سپلائی لائن گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے ٹوٹی ہوئی ہے جس میں سیوریج کا پانی مکس ہو کر آ رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقامی انتظامیہ کو متعدد بار مسئلہ کو حل کرنے کے کہا مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی، سی او میونسپل کارپوریشن کے نوٹس میں لانے کے باوجود مسئلہ حل نہیں ہوا، جیسے ہی پانی آتا ہے تو گٹروں کا مکس پانی گھر میں آنا شروع ہو جاتا ہے جس سے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اہل محلہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انوار جپہ اس مسئلہ کا نوٹس لیں اور اسکو حل کرنے کے خصوصی احکامات جاری کریں، شہر کی دو جامع مسجد سلیمان فارسی اورمسجد پیر مصطفے شاہ کی واٹر سپلائی لائن بھی اس سے گزار کر تی ہیں اور نمازی اسی پانی سے ہی وضو کر کے نماز پڑھنے پر مجبور ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.