جہلم

3 روزہ انسداد پولیو مہم اور دو روز فالو اپ مہم میں 1 لاکھ 91 ہزار سے زائد بچوں کے ہدف کومکمل کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پریز اختر نے کہا ہے کہ رواں ماہ جاری تین روزہ انسداد پولیو مہم اور دو روز فالو اپ مہم میں 191068 بچوں کے ہدف کومکمل کیاگیا ہے، اس مہم کے تحت 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کوکورونا کی احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے پولیو کے قطرے پلائے گئے،مہم کے دوران فیلڈ ورکرزکی جانب سے کورونا ایس او پیز پر بھی عمل درآمد کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ اس مہم کے دوران محکمہ صحت سمیت دیگر ضلعی اداروں کا مکمل تعاون حاصل ہے اور مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مکمل کیا۔

انہوں نے کہاکہ پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں اور انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علماء اور سول سوسائٹی کو قومی خدمت کے جذبہ سے کام کرنا ہوگا ۔رواں مہم میں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھا گیا جبکہ آج کے روز بھی پولیو کی فالو اپ مہم جاری ہے۔

ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ بزدار حکومت کی طرف سے جو سفارشات آئی ہیں ان پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ اس بار ضلع  بھر کی 56 یونین کونسلوں میں 5 سال سے کم عمر بچوں کو قطرے پلانے کیلئے 424 فیلڈ ٹیمز ، 74 فکسڈ ٹیمز اور 24 ٹرانزٹ ٹیموں نے کام کیا جبکہ 102 ایریا انچارج بھی فیلڈ میں رہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button