جشن آزادی منانا زندہ قوموں کا شیوا ہے، ڈاکٹر فضل الحق

0

جہلم: جشن آزادی منانا زندہ قوموں کا شیوا ہے، جو قومیں اپنی آزادی کے ثمرات بھول جاتیں ہیں وہ تاریخ کے گوشوں میں گم ہو کر رہ جاتیں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما ڈاکٹر فضل الحق (فضلی) نے جشن آزادی کے موقع پر اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی ایسی بڑی نعمت ہے جس کو نصیب ہوئی وہی اس کی قدر جانتا ہے وگرنہ قید میں تو پنچھی دانہ تک چھوڑ دیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آزادی کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے ، کیونکہ ہمارے بڑوں نے لہو دے کر آزادی حاصل کی ، ہمارے سابق حکمرانوں نے آزاد ریاست کو غلام بنانے کی کوشش کی ، سابق حکمران نے مفادات کی خاطر وطن عزیز کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، جس کی وجہ سے ملک معاشی طور پر بدحالی کا شکار ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری اپوزیشن کو ہوش کے ناخن لیکر ایک قوم بن کر آزادی اور اس ملک کو بچانا ہوگا، وگرنہ آنے والی نسلوں کو اس کے ثمرات تو دور کی بات پاکستان میں رہ کر بھی غلامی کی زندگی بسر کرنا پڑے گی جو کسی صورت قابل برداشت نہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.