دینہاہم خبریں

وزیراعظم عمران خان کے ترجمان شہباز گل کی لدھڑ ہاؤس آمد، فراز چوہدری سے ملاقات

دینہ: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کی لدھڑ ہاؤس آمد، چیف کوارڈینیٹر فراز چوہدری سے ملاقات، بلدیاتی انتخابات سمیت جہلم میں حالیہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل اپنے نجی دورے پر لدھڑ تشریف لائے جہاں پر انہوں نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے چیف کوآرڈینیٹر فراز چوہدری نے بھرپور طریقے سے استقبال کیا اور شہباز گل کو ویلکم کیا۔

مارچ میں متوقع بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور جہلم میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے فراز چوہدری نے تفصیلی آگاہ کیا، ڈاکٹر شہباز گل نے جہلم میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے فواد چوہدری اور چوہدری فرخ الطاف کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

اس موقع پر چیف کوآرڈینیٹر فراز چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر شہباز گل سے ہمارا رشتہ کئی دہائیوں پرانا اور مضبوط ہے ان سے ہمارے فیملی تعلقات ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button