جہلم

اقبال مہدی مرحوم کی والدہ ماجدہ اور مطلوب مہدی کی دادی جان انتقال کر گئیں

جہلم: سابق ایم این اے نوابزادہ اقبال مہدی مرحوم کی والدہ ماجدہ، ممبرقومی اسمبلی این اے 63نوابزاہ مطلوب مہدی کی دادی اور ڈی ایس پی ٹریفک راجہ نثار کی ساس دارا پور میں انتقال کر گئی ،نمازہ جنازہ آبائی گاوں میں ادا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق جہلم سے ممبر قومی اسمبلی این اے 63نوابزادہ مطلوب مہدی کی دادی جان اور سابق ایم این اے نوابزادہ اقبال مہدی مرحوم کی والدہ وفات پاگئیں، مرحومہ کافی عرصہ سے علالت کا شکار تھیں۔

مرحومہ کی عمر ایک سو دس سال سے زائد بتائی جاتی ہے، ان کے نماز جنازہ میں متعدد ممبران قومی وصوبائی اسمبلی ، ن لیگی عہدیداروں ، کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کے بعد آبائی قبرستان میں سپر د خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button