پنڈدادنخاناہم خبریں

عمران خان کا 14مارچ کو دورہ پنڈ دادنخان فائنل ،تیاریاں شروع

پنڈ دادنخان: عمران خان کا دورہ پنڈ دادن خان فائنل ،تیاریاں شروع کر دی گئیں، پی ٹی آئی کی مرکزی ٹیم نے سکیورٹی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 14 مارچ کو تحصیل پنڈ دادن خان کا دورہ کریں گے۔ تیاریاں شروع کر دی گئیں، تحریک انصاف کی مرکزی ٹیم نے دورے کے مقامات کا وزٹ کیا اور سیکورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔

عمران خان چودہ مارچ کو اپنے دورے کے موقع پر دن دو بجے للِہ ٹاون پہنچے گے جہاں پروہ رکنیت سازی مہم کے کیمپ میں مہم کا آغاز کریں گے۔ گولپور میں احتجاجی کیمپ میں خطاب کریں گے، پنڈ دادنخان میں شالیمار چوک میں رکنیت سازی مہم اور خطاب کریں گے۔

دورہ کے دوران عمران خان کھیوڑہ سے ہوتے ہوئے واپسی پراحمد آباد میں روکیں گے اور رات کا کھانا بھی احمد آباد میں راجہ شاہ نواز کے ڈیرے پر کھانا کھائیں گے، پاکستان تحریک انصاف نے اس سلسلے میں تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button