ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع جہلم کا ڈومیلی کا دورہ، لائسنس نہ ہونے پر 2 دوکانداروں کو جرمانے

0

ڈومیلی: ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع جہلم شاہد افتخار بخاری کا ڈومیلی کا دورہ ، محکمہ زراعت کے فیلڈ اسسٹنٹ اور دیگر ملازمین کی حاضری کو چیک کیا اور محکمانہ حوالے سے میٹنگ بھی کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شاہد افتخار بخاری نے اپنے دورے پر مختلف کھاد ڈیلروں کو بھی چیک کیا ان کی دکانوں پر لگے اشتہارات جن میں ایڈیشنل سیکرٹری زراعت کی طرف سے دیئے گئے ٹاسک فورس کے نمبر اور کھادوں اور زرعی ادویات کے نرخ بھی چیک کئے اور ساتھ ساتھ ڈیلروں کے ریکارڈز بھی دیکھے گئے جو کہ نامکمل تھے جس پر 2 دوکانداروں پر کھاد کا لائسنس نہ ہو نے اور عوام کی شکایت پر زیادہ پیسے وصول کرنے پر 15/15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

کھاد کا گورنمنٹ ریٹ 1840 ہے اور دوکاندار 2000 روپے میں فروخت کر رہے تھے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت نے آئندہ سے محتاط رہنے کی سختی سے تاکید کی ،اس کے علاوہ ڈومیلی کے ترقی پسند اور کامیاب کاشتکار ریٹائرڈ ڈی ایس پی راجہ ظفر سے ملاقات کی اور ان کے فارم کا مختصر دورہ بھی کیا اور مختلف زرعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے بعد موضع جنڈالہ میں ایڈووکیٹ سعدیہ خان راجہ نے زمینداروں کا بہت بڑا پنڈال سجایا ہوا تھا جس میں علاقے کے سب زمینداروں نے شرکت کی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شاہد افتخار بخاری نے اس پنڈال میں موجود زمینداروں سے محکمہ زراعت کی طرف سے دی گئی سبسڈی اور سکیموں کے حوالے سے زمینداروں کو آگاہ کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شاہد افتخار بخاری ٹاسک فورس پنجاب کے نمبر 03002955539 کے حوالے سے زمینداروں کو آگاہ کیا ۔

انہوں نے کہا اگر آپ کو کھادوں یا زرعی ادویات کے نرخ یا ان کی دستیابی یا ان پر دی گئی سبسڈی کے حوالے سے کوئی بھی شکایت ہو تو آپ 24 گھنٹے کسی بھی وقت اس نمبر پر واٹس ایپ کر سکتے ہیں اور محکمہ زراعت کی طرف ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی، تقریب کے اختتام پر میڈم سعدیہ خان راجہ اور ان کے والد محترم راجہ محمد خان نے زمینداروں کی آمد پر شکریہ ادا کیا ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.