جہلماہم خبریں

جہلم میں مرمت کے نام پر 2 دن بجلی بند رہے گی

جہلم: آئیسکو اربن سب ڈویژن جہلم نے 2 اپریل صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رکھنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق آئیسکو اربن سب ڈویژن کے ایس ڈی او کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیزکے مطابق2 اپریل بروزمنگل آئمہ جٹاں ، محمودہ آباد، ڈھوک نیک عالم، کچہری ، چک خاصہ، مظفر ٹاؤن، بلال ٹاؤن ،بہاری کالونی ، جادہ ، سول ہسپتال ، محلہ عباس پورہ، صبح 9بجے سے دوپہر 12 بجے تک بجلی بند رہے گی ، اس طرح ان علاقوں کے فیڈرز ایف 7 کچہری، اجمل شہید، جادہ ایف 5 ، کی مرمت کیوجہ سے بجلی بند رہے گی۔

دوسرے مراسلے کے مطابق مورخہ 4 اپریل بروز جمعرات کو سول لائن روڈ، محلہ بابا کرم شاہ، جادہ جی ٹی روڈ، سول ہسپتال، محلہ مخدوم آباد ، گل افشاں کالونی ، ریور روڈ، سعیلہ ، عید گاہ مین بازار، کچہری ، کوٹ بار، لالہ زار کالونی ، تحصیل روڈ ، مشین محلہ فیڈرز ایف 8 سول لائن، ایف5 جادہ، ایف 3 گل افشاں، میجر اکرم شہید ، زبیر شہید کے فیڈرز کی درستگی و مرمتی کے سلسلہ میں بجلی بند رہے گی۔
واپڈا انتظامیہ نے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ 9تا12 بجے تک بجلی کی بندش بسلسلہ مرمت ہوگی۔ دوپہر 12 بجے کے بعد معمول کے مطابق بجلی کی ترسیل جاری کر دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button