سوہاوہ شہر میں قصابوں اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے ناقص اور غیر معیاری گوشت کی فروخت جاری

0

تحصیل صدر مقام سوہاوہ شہر میں قصابوں اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے ناقص اور غیر معیاری گوشت کی فروخت جاری ہے ، پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے رہنما مرزا احمد رضا اور سماجی کارکن علی اختر کی طرف سے کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے رہنما مرزا احمد رضا ، سماجی کارکن علی اختر اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ انتظامیہ اور مقامی قصابوں کی ملی بھگت سے شہریوں کو ناقص اور غیر معیاری گوشت انتہائی مہنگے داموں فروخت کیا جارہا ہے ۔ چھوٹا گوشت مبلغ 800 روپے اور موٹا گوشت مبلغ 400 روپے فی کلو گرام کھلے عام فروخت کیا جارہا ہے ۔

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سوہاوہ سمیت کسی اتھارٹی نے سوہاوہ شہر کا دورہ تک نہیں کیا ہے۔ اس صورت حال کے متعلق پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل سوہاوہ کے رہنما مرزا احمد رضا ، سماجی کارکن علی اختر اور دیگر نے ایک مشترکہ بیان میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.