جہلماہم خبریں

جہلم میں لیڈی ڈاکٹر کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے پر بوٹس فارمیسی کے منیجر کو پولیس نے گرفتار کر لیا

جہلم: شادمان کالونی کی رہائشی ڈاکٹر ربیقہ وکٹر دختر ایرک وکٹر نے تھانہ سٹی میں درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ شادمان کالونی ڈھوک عبداللہ کی رہائشی و سکونتی ہوں، گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے بوٹس فارمیسی مشین محلہ نمبر1 جہلم میں بطور فارما سسٹ کام کر رہی ہوں،بوٹس فارمیسی خواتین کے پرائیوٹ کپڑے اور کاسمیٹکس سمیت ادویات کی فروخت میرے لائسنس پر کر رہے ہیں۔

لیڈی ڈاکٹر نے بتایا کہ3 مارچ کو دن 10 بجے میں بوٹس فارمیسی پر اپنی ڈیوٹی کے سلسلہ میں پہنچی تو اس دوران 10 بجکر 13 منٹ پر بوٹس فارمیسی کے منیجر شکیل سکنہ نور پور سیداں سوہاوہ جو کہ فارمیسی کے دوسرے فلور پر اپنے دفتر میں موجود تھا کہ کال آئی کہ میرے دفتر آکر اپنی تنخواہ وصول کر لو ۔

لیڈی ڈاکٹرنے بتایا کہ میں منیجر کے دفتر گئی شکیل اپنے دفتر میں موجود تھا جس نے میری تنخواہ میرے حوالے کی تو میں اپنی تنخواہ گن رہی تھی اسی دوران منیجر شکیل نے زبردستی میرا دایاں ہاتھ پکڑ لیا میں نے ہاتھ جھٹک کر غصہ کیا تو شکیل نامی منیجر نے دفتر کا دروازہ بند کرکے زبردستی مجھے گلے لگانے کی کوشش کی جس پر میں نے اسے دھکا دیا تو شکیل نے مجھے 2مکے مار میں زبردستی دروازہ کھول کر بھاگ آئی۔

خاتون نے بتایا کہ اس نے اپنے والد ایرک وکٹر کو فون کیا اور ساری صورتحال بتائی میرے والد جب بوٹس فارمیسی پر پہنچے تو وہاں پر موجود لوگوں نے بھی تفصیلات میرے والد کو بتائیں، شکیل حالات کو بھانپتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس کے تفتیشی افسر نے زیر دفعہ 354 ت پ ، 509 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا بوٹس فارمیسی کے مینجر شکیل کو گرفتا رکرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button