یوم عاشورہ؛ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جہلم کا تحصیل دینہ کا دورہ، یوم عاشورہ کے جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیا

0

جہلم/دینہ: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم سید حماد عابد نے محرم الحرام کے حوالے سے گزشتہ رات تحصیل دینہ کے روٹس کا دورہ کرتے ہوئے صفائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت دی۔

اس سے قبل ضلعی افسران نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جہلم شہر، امام بارگاہ جعفریہ مشین محلہ نمبر 1، بیت الشہید مراد بخش، ٹویا محلہ، سول لائنز پر موجود جامعیہ مسجد گمبند والی، امام بارگاہ امامیہ سول لائنز، میدان پاکستان، سخی شاہ پور، امام بارگاہ ساحل اور دیگر تمام مرکزی جلوس کے روٹس کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے بتایا کہ شہریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لئے متبادل راستے بنا دیے گئے ہیں تا کہ ٹریفک کے نظام میں رکاوٹ نہ آ سکے ۔انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنردینہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اپنی تحصیل میں سیکورٹی، صفائی کے انتظامات کی نگرانی کریں ۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام الناس کی ذمہ داری ہے کہ وو اپنے ارد گرد کڑی نظر رکھیں تا کہ ہمیشہ کی طرح جہلم کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے ۔

گزشتہ روز امن کمیٹی کے ممبران کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں مختلف مسالک کے اکابرین، علمائے کرام سے وابستہ شخصیات نے محرم الحرام کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم اپنے کردار و افعال سے تفرقہ بازی اور نفرتیں پیدا کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے جہلم کو عمل کا گہوارہ بنائے رکھنے کے لئے کام کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد و رواداری کو فروغ دے کر وطن عزیز کو مضبوط اور پاکستان کے خلاف دشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنایا جا سکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.