ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی زیر صدارت ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی زیر صدارت ڈینگی سے بچاؤ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ متعلقہ محکموں کو انڈورسرویلینس میں بہتری لانے اور روزانہ کی بنیاد پر سپرے سمیت دیگر ضروری اقدامات کر نے کا حکم دیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹروسیم اقبال ،ڈی ایچ او ڈاکٹر میاں مظہر حیات، نمائندہ محکمہ ایجوکیشن،محکمہ بلدیہ جہلم، اور محکمہ جیل، ہائر ایجوکیشن، اے ڈی سوشل ویلفیئر، محکمہ ماحولیات، پی ڈی ایم اے ،لائیو سٹاک اور دیگر محکموں کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

اجلاس میں جہلم کے علاقوں میں ڈینگی وائرس کے بارے میں تفصیل سے بات چیت ہوئی۔ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر میاں مظہر حیات نے اجلاس کو ڈینگی وائرس کے بارے بریفنگ دی گئی اور بتایا کہ ضلع جہلم کی ہر تحصیل میں ٹیمیں متحرک ہیں، میڈیا پر آگاہی مہم بھی جاری ہے ۔اجلاس میں یہ فیصلے ہوئے کہ محکمہ ہیلتھ روزانہ کی بنیاد پرجہلم کے مختلف علاقوں میں سپرے کر ے گا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محکمہ تعلیم جہلم کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں طلباء اور طالبات کو ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے بارے میں معلومات فراہم کرے گی،اسی طرح کالجز میں مہم جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہنگامی بنیادوں پر ڈینگی وائرس سے بچا ؤ اور ڈینگی مچھروں کے خاتمے کے لیے ہمہ وقت تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.