دینہاہم خبریں

دریائے جہلم میں ڈوبنے والے 4 نوجوانوں میں سے 2 کی لاشیں برآمد

دینہ کے نواحی علاقہ کے رہائشی دریائے جہلم میں ڈوبنے والے 4 نوجوانوں میں سے 2 کی لاشیں برآمد ، مزید 2 نوجوانوں کی تلاش کے لئے ریسکیو 1122کی ٹیموں کا آپریشن جاری، نوجوان نہاتے ہوئے ایک دوسرے کو بچانے کے چکر میں چاروں نوجوان اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز دینہ کے نواحی علاقہ کے رہائشی نوجوان نہانے کی غرض سے دریائے جہلم سعیلہ کے مقام پر گئے اور نہاتے ہوئے پانی کی تیز لہروں نے دبو چ لیا، نوجوان ایک دوسرے کو بچانے کے چکر میں 4 نوجوان محمد رضوان ولد محمد ریاض عمر 28 سال، اسد محمود ولد محمد انور عمر 29سال ، محمد بلال ولد محمد مظہر عمر 18سال ساکنائے چک جما ل دینہ، زاہد محمود عمر 24سال سکنہ رانجھا میرا ڈوب گئے۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیمیں اور آرمی کے غو طہ خور پہنچ گئے اور نو جوانو ں کی تلاش شروع کر دی جس سے 2 روز بعد ایک نوجوان محمد رضوان ولد محمد ریاض کی لاش شام کے وقت 2 کلومیٹر کی دوری سے برآمد ہو ئی، اس سے اگلے روز محمد بلال ولد محمد مظہر سکنہ چک جمال کی لاش بھی مل گئی اسی طرح دو نو جوانوں کی لاشیں برآمد کر لی گئیں۔

ریسکیو 1122کی جانب سے مزید دو نو جوانوں زاہد محمود اور اسد محمود کی تلاش جاری ہے، جاں بحق ہو نے والے چاروں نوجوانوں کے والدین غم سے نڈھال ، پو رے علاقے میں سوگ کا عالم ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button