جہلماہم خبریں

جہلم میں دن دیہاڑے ڈکیتی، نامعلوم ڈاکوؤں نے خاتون اور ہوٹل ملازم کو لوٹ لیا

جہلم: تھانہ صدر کے علاقے میں دن دیہاڑے ڈکیتی ، نامعلوم ڈاکو خاتون سے لاکھوں مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ، پولیس طفل تسلیاں دینے میں مگن ، شہریوں نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ محلہ کریم پورہ میں سسر کی فوتگی پر آنے والی خاتون کو دن دیہاڑے موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے روک کر طلائی زیورات اور نقدی چھین لی۔

دوسرے واقعہ میں تھانہ سٹی کے علاقہ جنرل بس اسٹینڈ کے قریب نامعلوم کار سواروں نے ہوٹل پر محنت مزدوری کرنے والے محمد سہیل ولد عمر حیات سکنہ محلہ قادریہ آبادکے رہائشی سے 3 ہزار روپے نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔

شہریوں نے اس حوالے سے کہنا ہے کہ چوروں ، ڈاکوؤں نے ضلع جہلم کو محفوظ پناہ گاہ سمجھ کر چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیاہے ، جس کی وجہ سے شہری خوف زدہ ہیں۔

شہریوں نے آئی جی پنجاب سید کلیم امام سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع جہلم میں آئے روز ہونے والی چوریوں ، ڈکیتیوں کا نوٹس لیا جائے تاکہ شہری بلا خوف و خطر اپنی زندگیاں گزار سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button