جہلماہم خبریں

جہلم میں دن دیہاڑے 4 مسلح ڈکیت اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار

جہلم: تھانہ صدر کے علاقے ایک مرتبہ پھر چوروں اور ڈکیتوں کے نرغے میں، بلال ٹاؤن میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات، چار مسلح ڈکیت اہل خانہ کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات لے اڑے، ایک ڈکیت پولیس وردی میں ملبوس تھا، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ بلال ٹاؤن میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات ہوئی جہاں رفیق احمد کے گھر دن کے وقت چار مسلح ڈکیتوں نے اسلحے کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور تسلی سے واردات کر کے گاڑی میں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق ایک ڈکیت نے پولیس کی وردی پہن رکھی تھی۔

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، کرائم سین یونٹ کی ٹیم نے فنگر پرنٹ لینے کے بعد مقدمہ درج کر لیا اور پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button