جہلم

جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ، 3 ملزمان گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ، 3 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق محمد فیاض ASIتھانہ سول لائن نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ فروش محمد شفیق ولد محمد لطیف ساکن محلہ اسلام پورہ جہلم سے 50عدد پتنگیں معہ کیمیکل ڈور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ملزم تیمور طارق ولد طارق محمود ساکن سعیلہ جہلم سے 180گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

محمد ارشاد ASIتھانہ سول لائن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم غلام عباس ولد محمد رشید ساکن محلہ اسلام پورہ جہلم سے 50عدد پتنگیں معہ کیمیکل ڈور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button