دینہاہم خبریں

مقبوضہ جموں و کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ چوہدری زاہد اختر

دینہ: مقبوضہ جموں و کشمیر کو پاکستان کے نقشے میں اپنا حصہ ثابت کرنا بین الاقوامی دنیا میں اس کو اجاگر کرنے کے مترادف ہے جبکہ موجودہ حکومت نے آج پوری دنیا پر واضع کردیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ،انشاء اللہ ہم بحیثیت قوم افواج پاکستان کے ساتھ مل کر کشمیریوں کو آزاد دلوا کر پاکستان کا حصہ بنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف چوہدری زاہد اختر نے آج پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکنوں سے یوم استحصال کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کا ہے اور پاکستان کا ہی رہے گا، اگر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں مظالم بند نہ کیے تو اسے اس کے خوفناک نتائج بھگتنے پڑیں گے کیونکہ آج افواج پاکستان اور تمام سیاسی جماعتیں کشمیریوں کی آزادی کے حصول کے لیے ایک پلیٹ فارم پر ہیں جبکہ موجودہ حکومت نے عمران خان کی سربراہی میں مقبوضہ کشمیر کو اپنے نقشے کا حصہ بنا کر جو دلیرانہ مثال قائم کی ہے اس پر پوری قوم ان کو مبارکباد پیش کرتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وزیر خارجہ کو اس مسئلہ کو پوری دنیا پر بڑھ چڑھ کر اجاگر کرنا ہوگا تا کہ سلامتی کونسل میں جو قرار دادیں پیش کی گئی ہیں ان پر عمل ہو اور مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ بن سکے اور کشمیریوں پر جو مظالم ہو رہے ہیں وہ ختم ہو۔

چوہدری زاہد اختر نے کہاکہ موجودہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جس طرح اب اس مسئلے کو اجاگر کررہے ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پوری قوم کی طرف سے ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں جبکہ تمام ممالک میں اس مسئلہ کو اٹھا کر اس کو حل کرنے کی ضرورت ہے اور یقینا ہم سمجھتے ہیں کہ عمران خان کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button