جہلم

ضلع جہلم کے سکولوں میں پہلی تا بارہویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرا ر دے دی گئی

جہلم: پنجاب کے اسکولوں میں پہلی تا بارہویں جماعت تک قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرا ر دے دی گئی۔

حکومت پنجاب کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ قرآن پاک بطور مضمون پہلی تا بارہویں جماعت تک لازمی پڑھایا جائے گا۔

جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ پہلی سے پانچویں جماعت تک ناظرہ کی تعلیم دی جائے گی جبکہ کلاس ششم سے بارہویں تک قرآن پاک ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے اس سے قبل اسکولوں میں پہلی سے پانچویں جماعت تک قرآن پاک کی ناظرہ تعلیم لازمی قرار دی تھی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button