جہلماہم خبریں

جہلم میں ایک اور شخص میں کورونا وائرس کی تصدیق، مزید 4 مریض صحت یاب

جہلم: ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں 2 روز میں مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

اس وقت جہلم میں 29 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 3 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 7 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 88376 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2276 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ دو روز میں مزید4کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوا ہے، اب تک کل 2179 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 65 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت جہلم نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 27215 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 795 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 24 اموات ہوئی ہیں۔

جہلم میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔ اب تک 2533 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 26729 چالیس سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button