سابق چیئرمین یونین کونسل ججیال سوہاوہ ملک اشفاق کودن دیہاڑے تین ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

0

ڈومیلی: سابق چیئرمین یونین کونسل ججیال ملک اشفاق کودن دیہاڑے تین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موبائل فون،نقدی،قیمتی کاغذات اور موٹرسائیکل لوٹ لیا۔
تفصیلات کے مطابق چوکی چھبرسیداں اور تھانہ ڈومیلی کے سنگم پر ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں تین نقاب پوش ڈاکوؤں نے یونین کونسل ججیال کے سابق چیئرمین ملک اشفاق کے موٹرسائیکل کوروکا اورگن پوائنٹ پران سے موبائل فون ،بیس ہزارسے زائد نقدی ،قیمتی کاغذات اور 125موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔
ملک اشفاق نے جہلم اپڈیٹس سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ میں گھرسے ملہال مغلاں جارہاتھا جب چھبرسیداں پہاڑ پر پہنچاتو تین نقاب پوش ڈاکوؤں نے مجھے روک لیا جن کے پسٹل تھے ،اس واردات کی ایف آئی آر تھانہ سوہاوہ میں درج کرادی ہے۔
چھبرسیداںروڈ پر ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے ،اس روڈ پر روزانہ ڈومیلی سے چکوال جانے والے سینکڑوں لوگ سفر کرتے ہیں،عوام کی جان و مال کا تحفظ اس سڑک پر یقینی بنانے میں تھانہ سوہاوہ اور چھبرسیداں چوکی کی پولیس مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔
انہوں نے ڈی پی او جہلم سے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ اس پہاڑ میں چھپے ڈکیتوں کیخلاف ایک بڑا آپریشن کیا جائے تاکہ لوگ اپنے آپ کو محفوظ تصور کرسکیں،واضع رہے کہ ڈکیتی کا واقعہ بروز منگل دن کو پیش آیاہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.