پنڈدادنخان کی تعمیر وترقی اور مسائل کے حل کے لئے جوائنٹ سٹی ایکشن کمیٹی کا قیام

0

پنڈ دادنخان: پنڈدادنخان کی تعمیر وترقی اور مسائل کے حل کے لئے جوائنٹ سٹی ایکشن کمیٹی کا قیام ، جوائنٹ ایکشن کمیٹی شہر کی تعمیر وترقی کیلئے اور مسائل کو ہر فورم پر اٹھائے گی ، 25 اراکین میں تاجران، جنرل کونسلرز، صحافی، سماجی تنظیموں سمیت سول سوسائٹی کی بھرپور نمائندگی شامل ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی بلا سیاسی، مذہبی، لسانی تفریق کے شہر کی ترقی کیلئے اقدامات کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان شہر کے مسائل اور انکے حل کیلئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جس میں تاجران، کونسلرز، صحافی، رفاعی تنظیموں، سول سوسائٹی کی بھر پور نمائندگی شامل ہے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کاپہلا باضابطہ اعلان اور اجلاس گزشتہ روز غلہ منڈی میں منعقد ہوا جس میں اراکین نے بھر پور شرکت کی۔ 25 رکنی کمیٹی نے اس عزم کا آعادہ کیا کہ شہر کی تعمیر وترقی کیلئے بلا تفریق سیاسی مذہبی اور لسانی بنیادوں سے ہٹ کر کام کیا جائے گا اور شہر کی پسماندگی ختم کرنے کیلیے بھر پور کرادا ادا کیا جائے گا۔

25 رکنی کمیٹی میں استاد جلیل، خواجہ عمران، چوہدری اختر آرائیں، آصف حیات مرزا، سید اسد بخاری، سید فخر، چوہدری زبیر، چوہدری انتظار الحق، ملک مصطفے میٹھو، چوہدری اقرار بلا، افضل بٹ، چوہدری رفیق، ملک عامر، خواجہ شکیل، ملک فیاض، ملک فیصل، نواب عمران، راجہ مدثر، عمران مانی، حافظ وحید، اللہ رکھا، راجہ ارشد، طارق جاوید، چوہدری شفقات ایڈووکیٹ اور نیر اعوان شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.