جہلماہم خبریں

محرم الحرام میں قیام امن کیلئے جہلم پولیس کا فلیگ مارچ

جہلم: محرم الحرام کے ضمن میں ضلع پولیس کا شہر میں فلیگ مارچ، اس میں تمام ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کے ضمن میں آج ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر سید مصطفی تنویر کی قیادت میں ضلع پولیس کے تمام افسران ایس ایچ اوز اور پولیس ملازمین نے پولیس لائن سے ٹاہلیانوالہ ،سول لائن، ریلوے روڈ،چھاؤنی چوک، جادہ چوک، مشین محلہ اور شاندار چوک سے ہوتے ہوئے محرم الحرام کے ضمن میں یوم عاشور پر نکلنے والے تمام جلوس کی گزر گاہوں پر فلیگ مارچ کیا جبکہ عوام کی طرف سے پولیس کے اس جذبے کو سراہا گیا اور تاجروں نے پولیس سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button