جہلماہم خبریں

ضلع جہلم میں بھٹہ خشت پر قائم نان فارمل سکولوں میں زیر طلبہ و طالبات 873 زیر تعلیم ہیں۔ جہانزیب اعوان

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد جہانزیب اعوان نے کہا ہے کہ ضلع جہلم میں بھٹہ خشت پر قائم نان فارمل سکولوں میں زیر طلبہ و طالبات 873 زیر تعلیم ہیں، بھٹہ خشت پر کام کرنیوالے متعدد مزدوروں انکی فیملیز کے شناختی کارڈ بنوا کر انہیں فراہم کر دیے گئے ،سوشل سکیورٹی کارڈز بھی جاری کیے جا رہے ہیں، بھٹہ خشت مزدوروں کے زیر تعلیم بچوں کو وظیفہ کی ادائیگی کیلئے ابتک 653 خدمت کارڈ جاری کئے جاچکے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر تنویر ہمایوں، صدر بھٹہ خشت ایسویسی ایشن چوہدری نثار احمد ایڈووکیٹ، نمائندہ سوشل سکیورٹی، سماجی کارکن فرحت ضیائکمال، ڈی ایس پی لیگل محمد شریف کے علاوہ بھٹہ مالکان اور مزدور یونین کے نمائندگان نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر محمد جہانزیب اعوان نے کہا کہ بھٹہ خشت پر جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کسی صورت بھی برداشت نہیں ہوگی ، ایسا ہونے کی صورت میں بھٹہ خشت مالک کو قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا، اسسٹنٹ کمشنرز اس حوالے سے چیکنگ کو مزید سخت کردیں جبکہ سپیشل برانچ بھی ایسے بھٹہ جات کی نشاندہی کرے ۔ سوشل سکیورٹی ڈیپاڑٹمنٹ بھٹہ خشت مزدوروں کی رجسٹریشن کا عمل بہتر کریں ان کی بہتری کے لئے فعال کردار ادا کرے اس مقصد کیلئے سوشل سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سو فیصد بھٹہ خشت کا سروے کرے۔ مزدور وں کی درست تعداد کے تعین کی ہدایت کی تاکہ انکی فلاح و بہبود کیلئے پالیساں مرتب کی جاسکیں۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر پنجاب کے تمام اضلاع میں بھٹہ خشت مزدوروں کو دی جانیوالی اجرت کے بارے میں معلومات حاصل کریں ، بھٹہ مزدوروں، مالکان اور لیبر یونین کے ساتھ مشترکہ اجلاس منعقد کیا جائے اور حکومت کی طرف سے مقرر کردہ اجرت کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ، نیز بھٹہ خشت مالکان اور لیبر کے درمیان اجرت کے معاہدوں کو یقینی بنانے کیلئے بھی ہوم ورک کیا جائے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button