ضلع جہلم کی پہچان فواد چوہدری

تحریر: زاہد حیات

0

جہلم کی پہچان ہے اس کے شہداء اس کے غازی اور اس کا نمک جو پورا پاکستان کھاتا ہے، سیاسی اعتبار سے جہلم بہت بڑے نام نہیں دے سکا چوہدری الطاف حسین مرحوم قومی سیاست کے افق پر چمکے اور گورنر پنجاب کے عہدے تک پہنچے اس کے علاوہ قومی سطح کا کوئی لیڈر جہلم دے نہیں سکا لیکن جہلم کی یہ کمی بلاشبہ چوہدری فواد کی شکل میں پوری ہوئی ہے۔

کوئی مانے یا نا مانے چوہدری فواد وہ اہمیت حاصل کر چکے جو کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے قومی سیاست میں چوہدری فواد کا کردار ایک اہم حیثیت رکھتا ہے پانامہ ایشو پر جس طرح حکومت وقت کو انہوں نے زچ کیا وہ بلاشبہ ان کی صلاحیت اور ذہانت کا منہ بولتا ثبوت تھا۔ پھر ایک ایسے حلقے سے جیت جانا جو ن لیگ کا گڑھ تھا اور تیس سال سے وہاں ن لیگ نا قابل شکست تھی۔

یہ چوہدری فواد کی ذات کے اثرات تھے کہ جہلم جو ن لیگ کا گڑھ تھا وہاں سے پاکستان تحریک انصاف نے ن لیگ کا صفایا کر دیا۔تحریک انصاف کی اس شاندار کارکردگی میں جہاں خان صاحب کا ووٹ پڑا وہاں چوہدری فواد کی قد آور سیاسی شخصیت نے بھی ووٹرز پر ایک بہت اچھا اور مثبت اثر ڈالا اور جہلم بھر کے نتائج پر چوہدری فواد کی شخصیت کے اثرات نمایاں تھے۔

موجود سیاسی ماحول اور صورت حال میں چوہدری فواد کا کردار نمایاں نظر آرہا آج خبیر سے کراچی تک سیاسی و عوامی حلقوں میں وہ اپنی ایک پہچان رکھتے اور بچہ بچہ چوہدری فواد سے واقف ان کا بیان قومی میڈیا پر بریکنگ نیوز کے طور پر چلتا ہے ہر ٹی وی چینل کے شو کی زینت بننے والا چوہدری فواد جہلم کو بھی سیاسی طور پر ایک نئی پچان دینے میں کامیاب ہو چکا ہے۔

قومی سیاست میں آپ چوہدری فواد سے سیاسی اختلاف کر سکتے ہیں لیکن قومی سیاست میں چوہدری فواد کے کردار اور اہمیت سے انکار نہیں کر سکتے۔ چوہدری فواد کے قومی سیاسی کردار کی گواہی اخبارات اور چینل روزانہ دیتے ہیں اور قومی ایشوز پر ان کے نقطہ نظر کی ایک اپنی مسلمہ اہمیت ہے چوہدری فواد کی یہ شناخت جہلم کی ہی شناخت ہے۔

ان کی شخصیت کا ہی یہ اثر ہے کہ جب انہوں نے وزارت سائنس وٹیکنالوجی سنبھالی تو اس وزارت کے نام تک سے قوم کی اکثریت نا آشنا تھی چوہدری فواد نے جس دن اس وزارت کا حلف لیا تو پاکستانیوں نے گوگل پر سب سے زیادہ اس وزارت کو سرچ کیا۔

کیا یہ چوہدری فواد کی شخصیت کا کمال نہیں تھا ورنہ وزرات تو پہلے بھی تھی لیکن جانتا کوئی نہیں تھا ، جب وزارت چوہدری فواد جیسی قد آور شخصیت کے پاس آئی تو پاکستانیوں کا بچہ بچہ اس وزارت کو جان گیا یہ عزت اور شہرت بہت کم لوگوں کے حصے میں آتی ہے۔ چوہدری فواد کا سیاسی قد کاٹھ اب ضلعی یا صوبائی نہیں قومی لیول کا ہے یہ بات اہل جہلم کے لیے قابل فخرہے۔

 

 

 

(ادارے کا لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں۔)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.