دینہاہم خبریں

سکول ٹیچر کو عید آبائی گھر میں منانامہنگا پڑ گیا، نامعلوم چور گھر کا صفایا کر گئے

دینہ: سکول ٹیچر کو عید آبائی گھر میں منانامہنگا پڑ گیا،نامعلوم چور گھر کے تالے کاٹ کر ہزاروں کی نقدی اور طلائی زیورات لے کر چھومنتر ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول میانہ محلہ دینہ کےESTٹیچر محمد رفیق جنھوں نے سکول کے نزدیک قائداعظم ٹاؤن دینہ میں رہائش رکھی ہوئی ہے،عید منانے اپنے آبائی گاؤں نٹائن تحصیل دینہ میں گئے ہوئے تھے۔

ان کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نامعلوم چور رات کے اندھیرے میں گھر کے تالے کاٹ گھر کے اندر داخل ہو گئے اور 20ہزار کی نقدی اور30ہزار کے طلائی زیورات لے اڑے۔

محمد رفیق کو گھر واپس پہنچنے پر واردات کا علم ہوا، مقامی پولیس نے چوری کی رپورٹ درج کرادی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button