دینہ

میونسپل کمیٹی دینہ کے کونسلرمحمد حفیظ نے اپنی وارڈ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا

دینہ:معروف سماجی ، وسیاسی شخصیت محمد حفیظ نے نور محلہ دینہ نے ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا، شہریوں کا خراج تحسین ۔

تفصیلات کیمطابق دینہ وارڈ نمبر 20 سے منتخب کونسلر محمدحفیظ نے نور محلہ میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیئے ہیں، جبکہ شہریوں کو درپیش کم وولٹج کے مسئلے کو حل کرواتے ہوئے 3 عدد ٹرانسفارمر ، پختہ گلیاں و نالیاں اور نور محلہ دینہ میں سٹریٹ لائٹس نصب کروا کر اہل محلہ اور وارڈز کے ووٹرز کے دل جیت لئے ہیں۔

اہلیان محلہ نے جنرل کونسلر محمد حفیظ کے خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دینہ کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت جنرل کونسلر محمد حفیظ انسانی جذبے کے تحت آئندہ بھی علاقہ مکینوں کے مسائل حل کروانے میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔

نور محلہ دینہ کے رہائشیوں نے جنرل کونسلر محمد حفیظ کی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button